مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29مارچ2020:آج ضلع راجن پورمیں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

پاک فوج کے میجر وقاص احمد خان خٹک اور کیپٹن سفیر اور تھانہ روجھان سے زوہیب مزاری نے سٹیل پل اور عربی پل کا وزٹ کیا

اور روجھان کے گرد نواح علاقوں میں وزٹ کیا اور ماسک اور ڈیٹول صابن تقسیم کیے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔

ملک بھر اور پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح تحصیل روجھان میں بھی کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات اور خطرات سے نمٹنے اور اس سے بچاؤ کے

پیش نظر نے پاک آرمی کے میجر وقاص احمد خان خٹک اور پاک آرمی کے کیپٹن سفیر زوہیب مزاری کے ہمراہ امروز روجھان سٹی،

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان زاہد روڈ، عربی ٹبہ روجھان، سٹیل پل مڈ محمد شاہ بدلی اور، اس کے ملحقہ آبادیوں کا وزٹ کیا

اور عوام کو کرونا وائرس کے متعلق خطرات سے بچاؤ کے لیے آگاہ کیا اور عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اور بلا ضرورت گھروں سے خود اور اپنے بچوں کو

نہ نکلیں کی تلقین کی اس موقع پر عوام نے قانون کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر پاک آرمی کے میجر وقاص احمد خٹک اور پاک آرمی کیپٹن سفیر نے عوام میں

کرونا وائرس سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کے ساتھ علاقے کی عوام ماسک، صابن، ڈیٹول وغیرہ تقسیم کیئے

اس موقع پر عوام نے حکومتی احکامات کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی علاقے کی عوام نے کے وسیع تر عوامی مفادات میں حکومتی اقدامات کو سراہا۔


روجھان

گزشتہ روز کراچی سے روجھان آنے والے بستی ساون کے رہائشی کراچی سے روجھان ٹریول کیا

جس کی اطلاع میڈیا کے توسط سے ضلعی انتظامیہ اور محمکہ صحت کے اعلی افسران تک دی گئی

تاہم ساون بستی کے رہائشی زریعے معاش کے لیے وہاں کافی عرصہ سے مقیم ہیں

گزشتہ شب روجھان پہنچتے ہیں محمکہ صحت ٹیم کے سربراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ روجھان ڈاکٹر طارق جاوید ثاقب ،علی الصبح کراچی سے آنے والے افراد سے ملے

اور ان سے علامات اور دوسرے ضروری سوال کیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر روجھان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان چار افراد کا طبی جائزہ لیا ہے

مگر ان افراد میں کسی قسم کی کرونا وائرس والی علامات نہیں پائی گئی تاہم اب بھی وہ روبصحت ہیں ان میں نعیم ولد غلام نبی، محمد علی ولد مولا بخش، ظہور صلاح دین ولد ظہور احمد،

اقوام ملک بستی ساون روجھان اور چوتھا شخص راشد ولد نندو قوم دریشک شامل ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ روجھان نے تحصیل رپورٹر  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاحال چاروں افراد میں علامتی کیفیت نہیں ہے

محمکہ صحت کی طرف سے ان چاروں افراد کو احتیاطی طور پر 14 دنوں کے لیے گھر والوں یا دوسروں سے مل جل سے اجتناب کریں

اور 14 دنوں تک احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے دوسری جانب چار روز بیشتر حسین بخش نوراگانی جو کہ

ایران سے ٹریول کر کے آئے تھے محمکہ صحت راجن پور کے اعلی حکام کی ہدایت پر نزد چوک ٹاور ماچکہ نہر کے عقب میں

رہائش پزیر شخص حسین بخش قوم نوراگانی کے گھر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ روجھان ڈاکٹر طارق جاوید ثاقب نے اپنی ٹیم کے پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا

تاہم ان میں کسی یا ان کے گھر والوں میں کرونا وائرس کی کو ئی علامات نہیں پائی گئی اور ان کو بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی گئی

واضح رہے کہ اس وقت اللہ پاک کے فضل و کرم سے روجھان میں کوئی ایسی حالت نہیں ہے اور حکومتی احکامات و انتظامات کی ہدایت کے پیش نظر عوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں

اس وقت روجھان کے داخلی اور خارجی راستے باہر سے آنے والے عام لوگوں کے لیے بلکل بند ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور طریقے سے کرونا وائرس کے خدشات اور خطرات کے پیش نظر

ٹھوس انتظامات کر رکھے ہیں اس وقت پاک آرمی، پاک رینجرز، ایلیٹ فورس، پنجاب پولیس، محمکہ صحت، صحافی برادری ہمہ وقت صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیئے ہوئے ہیں

دوسری جانب روجھان ہسپتال میں ایمرجنسی میں لیڈی ڈاکٹرز اور ڈاکٹروں ڈسپسسرز، ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

علاوہ ازیں روجھان کے عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے اعلی حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال روجھان کرونا وائرس سے بچنے کے لیے

حفاظتی سامان ماسک، گلبز، کیٹس کی سہولیات کا فقدان ہے تاہم ٹی ایچ کیو روجھان میں حفاظتی سامان میسر کیے جانے کی بہت اشد ضرورت ہے

مزید برآنکہ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے یہ بھی مطالبہ تحصیل روجھان میں ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان ،

میونسپل کمیٹی، نیشنل بنک، پنجاب بنک، عوامی مقامات پر ڈیس انکلیشن سپرے کروایا جائے، میں آج پاک آرمی کے میجر نے ہسپتال روجھان میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے

ممکنہ اقدامات و انتظامات کا جائزہ لیا اس وقت روجھان میں جزوی طور پر مکمل لاک ڈاؤن ہے لوگ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں

اور غیر ضروری طور پر گھروں سے حکومتی احکامات و ہدایت کے مطابق باہر نہیں نکل رہے اللہ پاک کی کرم نوازی سے روجھان میں ابھی تک کوئی کرونا وائرس کا کیس نہیں پایا گیا یہ

حکومت پنجاب کی کامیاب حکمت علمی کا نتیجہ ہے ۔اس وقت روجھان اور اس کے گرد و نواحی میں حکومتی احکامات اور ہدایت پر عوام عمل کر رہی ہے

اور روجھان کی صحافی برادری اپنی ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ اپنا فرض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے

جس میں ضلعی انتظامیہ پاک آرمی، پاک رینجرز ،ایلیٹ فورس ،محمکہ صحت اور میڈیا کا کرادر قابل ذکر ہے

۔تحصیل بھر کی عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر کے ایک باشعور پاکستانی ہونے کا حق ادا کر رہے ہے ۔


روجھان

مخیر حضرات اور صاحب جائیداد کو ایسا کرنا چاہیے

کسی غریب مزدور کے دروازے پے ضروری سامان راشن وغیرہ رکھ کے چلا جائے

مستحق کو کانوں کان خبر تک نہ ہو کہ کس نے رکھا

:اللہ پاک نگہبان ھے:


روجھان

پاک فوج کے میجر وقاص احمد خان خٹک اور کیپٹن سفیر اور تھانہ روجھان سے زوہیب مزاری نے سٹیل پل اور عربی پل کا وزٹ کیا

اور روجھان کے گرد نواح علاقوں میں وزٹ کیا اور ماسک اور ڈیٹول صابن تقسیم کیے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔

ملک بھر اور پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح تحصیل روجھان میں بھی کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات اور خطرات سے نمٹنے اور اس سے بچاؤ کے پیش نظر

نے پاک آرمی کے میجر وقاص احمد خان خٹک اور پاک آرمی کے کیپٹن سفیر زوہیب مزاری کے ہمراہ امروز روجھان سٹی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان زاہد روڈ،

عربی ٹبہ روجھان، سٹیل پل مڈ محمد شاہ بدلی اور، اس کے ملحقہ آبادیوں کا وزٹ کیا اور عوام کو کرونا وائرس کے متعلق خطرات سے بچاؤ کے لیے آگاہ کیا

اور عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اور بلا ضرورت گھروں سے خود اور اپنے بچوں کو نہ نکلیں کی تلقین کی اس موقع پر عوام نے قانون کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی

اس موقع پر پاک آرمی کے میجر وقاص احمد خٹک اور پاک آرمی کیپٹن سفیر نے عوام میں کرونا وائرس سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کے ساتھ

علاقے کی عوام ماسک، صابن، ڈیٹول وغیرہ تقسیم کیئے اس موقع پر عوام نے حکومتی احکامات کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی

علاقے کی عوام نے کے وسیع تر عوامی مفادات میں حکومتی اقدامات کو سراہا۔


روجھان

پاک آرمی کے میجر محمد وقاص خٹک نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ کا دورہ کیا

اس دوران پاک آرمی میجر نے آئسولشن وارڈ کا بھی وزٹ کیا

وہاں پر کچھ دن قبل شک کی بنیاد پر آنے والا ایک شخص ائسولشن وارڈ میں موجود تھا

پاک آرمی کے میجر محمد وقاص خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے دیکھا کہ

اتوار کے دن بھی ہسپتال ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اسد موجود تھے

اور حالات کنٹرول میں تھے یہاں یہ بات واضع کرنا مناسب ہے کہ

ائسولشن وارڈ میں جو شخص غازی ولد دلمراد قوم گانڈی سکنہ جھنڈی موجود تھا

جس کو احتیاطی طور پر رکھا گیا ہے جنہوں نے دس دن بیشتر کراچی سے ٹریول کیا تھا

تاہم اس شخص کو شک کی بنا پر ورثہ ہسپتال لے کر آئے تھے

جس کے خون کا ٹیسٹ کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ

اس میں کسی قسم کا کوئی کرونا وائرس کے علامات نہیں پائے گئے

تاہم احتیاط کے طور پر اس کو ائسولشن وارڈ میں رکھا ہوا ہے

اور وہ شخص رو بصحت ہے ۔ اس موقع پر میجر محمد وقاص خٹک روجھان کے دوسرے جگہوں عربی ٹبہ روجھان،

مڈ محمد شاہ بدلی کشتیوں کے پل کے علاقے کا بھی دورہ کیا

اور ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا ۔


روجھان

پاک آرمی کے میجر محمد وقاص خٹک نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ کا دورہ کیا

اس دوران پاک آرمی میجر نے آئسولشن وارڈ کا بھی وزٹ کیا وہاں پر کچھ دن قبل شک کی بنیاد پر آنے والا ایک شخص ائسولشن وارڈ میں موجود تھا پاک آرمی کے میجر محمد وقاص خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ

ہم نے دیکھا کہ اتوار کے دن بھی ہسپتال ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اسد موجود تھے اور حالات کنٹرول میں تھے یہاں یہ بات واضع کرنا مناسب ہے کہ

ائسولشن وارڈ میں جو شخص غازی ولد دلمراد قوم گانڈی سکنہ جھنڈی موجود تھا جس کو احتیاطی طور پر رکھا گیا ہے

جنہوں نے دس دن بیشتر کراچی سے ٹریول کیا تھا تاہم اس شخص کو شک کی بنا پر ورثہ ہسپتال لے کر آئے تھے جس کے خون کا ٹیسٹ کیا گیا

تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس میں کسی قسم کا کوئی کرونا وائرس کے علامات نہیں پائے گئے

تاہم احتیاط کے طور پر اس کو ائسولشن وارڈ میں رکھا ہوا ہے اور وہ شخص رو بصحت ہے ۔

اس موقع پر میجر محمد وقاص خٹک روجھان کے دوسرے جگہوں عربی ٹبہ روجھان، مڈ محمد شاہ بدلی کشتیوں کے پل کے علاقے کا بھی دورہ کیا

اور ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا ۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

%d bloggers like this: