کورونا وائرس: پنجاب حکومت کا صوبے میں تمام دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
لاہور:
صوبے بھر میں کورونا وائرس کے سدباب کیلئے لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کیلئے دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان صوبائی وزیر راجہ بشارت نے پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی چیز کی کوئی کمی نہیں، پنجاب میں اس وقت صورتحال معمول پر ہے۔
راجہ بشارت نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں تمام دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام دکانیں صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کھلیں گی۔ اس کے بعد تمام دکانیں بند کر دی جائیں گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،