مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ ہائی کورٹ نے جیلوں میں کرونا وائرس کے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی

سندھ بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی

سندھ ہائی کورٹ نے جیلوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

زندگی ٹرسٹ کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نےکہا کہ بتایا جائے اب تک اس حوالے سے کیا اقدامات کئے گئے ہیں ۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ چیف جسٹس پہلے ہی معمولی جرائم میں ملوث آٹھ سو انتیس قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے چکے ہیں۔

جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ اگر کرونا وائرس پھیلا تو نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔

وہاں موجود تمام قیدیوں کی مکمل اسکریننگ کرائی جائے۔

عدالت نےسندھ حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات سے جیلوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق

اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

%d bloggers like this: