سندھ ہائی کورٹ نے جیلوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔
سندھ بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
زندگی ٹرسٹ کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نےکہا کہ بتایا جائے اب تک اس حوالے سے کیا اقدامات کئے گئے ہیں ۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ چیف جسٹس پہلے ہی معمولی جرائم میں ملوث آٹھ سو انتیس قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے چکے ہیں۔
جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ اگر کرونا وائرس پھیلا تو نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔
وہاں موجود تمام قیدیوں کی مکمل اسکریننگ کرائی جائے۔
عدالت نےسندھ حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات سے جیلوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق
اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،