اسلام آباد
پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کے لیے SKYPE گروپ تشکیل۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے زیرصدارت کل مورخہ 25 مارچ کو سہ پہر 3:00 بجے ہونے والے قومی اسمبلی اور سینٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت کے لیے SKYPE گروپ تشکیل دیا گیا ہے،
پارلیمانی رہنماوں کی اسلام آباد میں عدم موجودگی کی صورت میں SKYPE کے تحت گروپ کے ذریعے اپنی شرکت کو یقینی بنا سکتے ہیں،
پارلیمانی رہنماء اپنی SKYPE آئی ڈی بذریعہ موبائل نمبر 0334-501-9958 پر اگاہ کریں۔
پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگا،
لاک ڈاوُن اور کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے تناظر میں اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،
اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی لیڈرز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے،
تمام پارلیمانی لیڈرز سے درخوست کی گئی ہے کہ اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں،
اجلاس میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور معیشت پر اس کے منفی اثرات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے معاملےکو زیر بحث لایا جائے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،