نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ملزموں کے قبضے سے سینکڑوں لیٹر جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز برآمد ہوئے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز تیار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا ،،

ملزموں کے قبضے سے سینکڑوں لیٹر جعلی سینی ٹائزر،ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز برآمد ہوئے

سپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر گوجرانوالہ میں پولیس اورانتظامیہ نے بڑی کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کر کے جعلی سینی ٹائزر،

ہینڈ واش اوراینٹی سپٹک کیمیکلز تیار کرنے والے ڈرم قبضے میں لے لئے۔ ملزمان بشارت،حیات،مدثر اقبال اورمبشر اقبال کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں جعلی سینٹی ٹائزراورہینڈواش تیارو فروخت کرنے والے مافیاء کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض نے جرات اورقربانی کی لازوال مثال قائم کی، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

About The Author