دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہورہائیکورٹ نے ایران سے پاکستانیوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں

وہاں موجود پاکستانی شہریوں، یورپ اور امریکا کے وزٹ ویزا پر جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہورہائیکورٹ نے ایران سے آنے والے زائرین، وہاں موجود پاکستانی شہریوں، یورپ اور امریکا کے وزٹ ویزا پر جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کر لیں ،،،

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کو رقوم کی تقسیم سے متعلق تفصیلات بھی مانگ لیں،،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدقاسم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی،،،

عدالت نے کورونا کی روک تھام کےلئے بروقت انتظامات نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی،،،

دس سال تک سزاوں والے قیدیوں کی ضمانت پررہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےبتایاکہ تقریباچھ ہزار پاکستانی ابھی تک ایران میں موجود ہیں۔ تفتان، چمن اور خیبر میں قرنطینہ سینٹربنادئیے ہیں۔

عدالت نے نجی اداروں کےملازموں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے،ڈیلی ویجز اور دیہاڑی دار افراد کو رقم کی تقسیم سے متعلق اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں،،

کہا کہ اگر زکوٰۃ ابھی کاٹی جاسکتی ہے تو اس حوالے سے بھی تفصیلات پیش کی جائیں
ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل (عدالت کی تمام تر ہدایات پر عمل کر رہے ہیں ،، اقدامات سے متعلق رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرا دی ہیں )
سیکرٹری صحت نےبتایاکہ ہرڈویژن کی سطح پرایک ایک ڈائگناسٹک سینٹرلیبارٹری بنادی گئی ہے۔

لاہورمیں سرکاری اسپتالوں میں چار سو تیس اورنجی شعبے میں چار سو باون وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد بیگ نے بتایا کہ

ضمانت پررہائی پانے والے قیدیوں کی سکریننگ کی جارہی ہے،

عدالت نےمزید سماعت ستائیس مارچ تک ملتوی کردی،،

About The Author