مئی 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں کررونا وائرس سے بچاو کے لئے 21 روزہ کرفیو کا آغاز

کرفیو کے آغاز ہوتے ہی پولیس کا تمام شہروں اور قصبوں میں گشت بڑھ گیا ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں کررونا وائرس سے بچاو کے لئے اکیس روزہ کرفیو کا آغاز ہوگیا ہے۔ شام 7 سے لیکر صبح 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔

یہ کرفیو، سعودی عرب بھر میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے بعد لگایا گیا ہے۔

کرفیو کے آغاز ہوتے ہی پولیس کا تمام شہروں اور قصبوں میں گشت بڑھ گیا ہے اور لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جبکہ کرفیو کے دوران بعض افراد کو کرفیو کی غلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

%d bloggers like this: