مئی 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین سے مختلف ممالک میں پھیلنے والی وبا نے شاہی محل کا رخ کرلیا، ملکہ برطانیہ بھی قرنطینہ میں چلی گئیں

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چند روز قبل شاہی محل میں خدمات سرانجام دینے والےایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی

چین سے مختلف ممالک میں پھیلنے والی وبا نے شاہی محل کا رخ کرلیا جہاں ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے شاہی محل چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چند روز قبل شاہی محل میں خدمات سرانجام دینے والےایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ملکہ برطانیہ شاہی محل بکنگھم پیلس چھوڑ کر ونڈسر کیسل چلی گئی ہیں۔

شاہی محل کے ترجمان کے مطابق محل میں تقریباً 500 کے قریب ملازم موجود ہیں جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم نے گزشتہ ہفتوں میں جس سے بھی ملاقات کی تھی سب نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

%d bloggers like this: