دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا خطرناک ضرور ہے مگرجان لیوا مرض نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

23 مارچ کا دن یکجہتی کے جذبے کے ساتھ جڑا ہوا ہے، آج ہم آہنگی اور یکسوئی کے جذبے کو فروغ دینے کا وقت ہے

اسلام آباد:

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ کورونا خطرناک ضرور ہے مگرجان لیوا مرض نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 23 مارچ کا دن یکجہتی کے جذبے کے ساتھ جڑا ہوا ہے، آج ہم آہنگی اور یکسوئی کے جذبے کو فروغ دینے کا وقت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 8 ائیرپورٹس پرسول آرمڈ فورسزتعینات ہیں، صوبے حالات کے پیش نظرفوج کوطلب کرسکتے ہیں، جزوی لاک ڈاؤن کا آپشن صوبوں پرچھوڑ دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کا مطلب کرفیو نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا خطرناک ضرور ہے مگرجان لیوا مرض نہیں۔

’ایم کیو ایم دوبارہ کابینہ کا حصہ بن گئی‘
اس موقع پر معاون خصوصی نے ایم کیوایم کے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کو دوبارہ وفاقی حکومت کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورنا وائرس کے کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کردیا ہے اور پنجاب حکومت نے فوج کو طلب کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر ملک کو لاک ڈاؤن کرنے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔

About The Author