نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے بچاو کے لیے جامعات کے اساتذہ و طلباء بھی میدان میں آگئے

پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں اساتذہ بھی اپنا حصہ ڈالتے رہے گیں

کورونا وائرس سے بچاو کے لیے جامعات کے اساتذہ و طلباء بھی میدان میں آگئے ۔۔۔

سستے سینیٹائزر کے بعد وائرس کش ٹشو پیپر بھی متعارف کروا دیا ،،،

پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں اساتذہ بھی اپنا حصہ ڈالتے رہے گیں،

پنجاب یونیورسٹی کا ایک اور احسن اقدام ۔۔ ذخیرہ اندوزں کو مات دینے کی ٹھان لی ۔۔ طلبا اور اساتذہ کی مشترکہ کاوش سے ہینڈ سینٹائرز کے بعد وائرس کلر ٹشو پیپر بھی بنا لیا۔۔

۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیازاحمد کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کے باعث سینی ٹائزز مارکیٹ سے غائب ہوئے جس کے توڑ کے لئے سستے سینی ٹائزر اورٹشوپیپرز بنائے ہیں۔۔۔

سینیٹائرز اور ٹشوپیپرز کو سستے داموں دکانوں کو بھی بھجوائے جائیں گے۔ ڈاکٹر نیاز احمد

وائرس کش سینیٹائز ٹشوپیپر جامعہ پنجاب کے شعبہ کیمیکل اینڈ انجنئیرنگ کی جانب سے تیار کئے گئے ہیں۔۔ سینیٹائز ٹشو پیپر موبائل فون، پرس، چابی، قلم وغیرہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔۔

ڈاکٹر عاطف نے میڈیا کو بتایا کہ سینیٹائز ٹشو پیپر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کےمتعین کردہ معیار کے مطابق ہے۔

About The Author