پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے ڈیسکون کا 10 ہزار کلوگرام سینی ٹائزر کا عطیہ
سینی ٹائزر کے ذریعے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سینی ٹیشن کی جا سکے گی
سینی ٹائزر کے استعمال سے ہسپتالوں میں انفیکشن اور وائرس کے خطرات کم ہوں گے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیسکون اوسیکیم لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران قریشی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں نجی شعبے کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
یہ جنگ عوام کی مدد سے ہر صورت جیتیں گے۔
صوبے کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
سی ای او ڈیسکون عمران قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کو 10 ہزار کلوگرام Sanidol سینی ٹائزر فراہم کرکے اپنی سماجی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔
کورونا کے سدباب اور بچاؤ کی کاوشوں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،