سندھ میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے مزید ایک سو چار کیسز سامنے آگئے۔ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد تین سو ستاون ہوگئی۔ ایک مریض جاں بحق اور تین صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اب تک ستائیس سو افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
آج تفتان سے سکھر آئے ایک سو چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
اب تک سکھر سے دو سو پچپن،کراچی سے ایک سو ایک اور حیدرآباد سے کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔
وزیر صحت سندھ کے مطابق مقامی طور پر ساٹھ افراد میں وائرس کی منتقلی کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبے میں کورونا کا ایک مریض جاں بحق ہوا ہے،،
جبکہ علاج کے بعد کورونا وائرس کے تین مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،