مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوبائی وزیر توانائی کی وزیر اعلی پنجاب سے مزید زائرین ملتان نہ بھیجنے کی درخواست

کورونا سے بچاؤ صرف احتیاط سے ممکن ہے عوام سے اپیل ہے گھروں میں رہیں

ملتان میں صوبائی وزیر توانائی اختر ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔

ہمارے ملک میں ترقیاتی ممالک کی طرح وسائل نہیں اس کے باوجود بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جو لوگ اپنی جانیں داؤ پر لگا کر ڈیوٹی دے رہیں ہیں ان کے لیے انسینٹیو کا اعلان کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اس کا مل کر سامنا کرنا ہے۔ قرنطینہ میں ایک شفٹ میں 600 افراد ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ ضروری نہیں پہلے ہی دن سب کے ٹیسٹ مثبت آ جائیں تمام افراد کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ قرنطینہ سینٹر کی جو ویسٹ ہے انکو مکمل ڈسپوز کیا جا رہا ہے۔

اگر وائرس کو شکست دینی ہے تو 15 دن تک گھروں میں رہیں لوگوں سے فاصلہ رکھیں۔

اختر ملک نے کہا کہ وزیر اعلی سے درخواست کروں گا کہ مزید زائرین کو دیگر اضلاع میں شفٹ کیا جائے۔

%d bloggers like this: