جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا ایکسپو سینٹر کا دورہ، آئسو لیشن سینٹر میں سہولتوں کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا آئسو لیشن سینٹرز کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کر کے آئی آئسو لیشن سینٹر میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا آ ئسو لیشن سینٹرز کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزرا الگ الگ گاڑیوں میں ایکسپو سینٹر پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے ایک گاڑی ایک ڈرائیور کی ایس او پی بنائی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر میں مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

جنرل آفیسرکمانڈنگ میجرجنرل عقیل اور ان کی ٹیم بھی وہاں موجود تھی۔ جی او سی نےوزیراعلیٰ کو فیلڈاسپتال اورسہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئسولیشن سینٹر اور دیگر سہولیات پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پاک فوج عوام کی مدد کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ ہے۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ ایکسپو سینٹر کی تمام ضروریات پوری کی جائیں۔ سالڈویسٹ ٹھکانے لگانے کا مناسب بندوبست کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی صحت کی سہولتیں بڑھانا ہوں گی۔

ایکسپو سینٹر میں عوام کا داخلہ منع ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی رہائش کے لئے قریبی عمارت ڈھونڈنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں قریبی رہائش ملنے سے طبی عملے کو آسانی ہو۔

%d bloggers like this: