دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ :مزید 15 زائرین میں کروناوائرس کی تصدیق

166 زائرین میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 242 کے ٹیسٹ منفی آئے

محکمہ صحت سندھ نے بتایا سندھ میں مزید 15 زائرین میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی،

اب تک تفتان سے سکھر آنیوالے 559 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے، 166 زائرین میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 242 کے ٹیسٹ منفی آئے

محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ سندھ میں کل تعداد 267 ہوگئی،

3 صحت یاب ہوئے جبکہ ایک جاں بحق، کروناوائرس کے 263 مریض زیرعلاج، کراچی میں اب تک کروناوائرس کے 101 کیس رپورٹ ہوئے ہیں

کروناوائرس کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،

محکمہ صحت ہفتہ، اتوار اور پیر کو بھی کھلا رہے گا، ملازمین کو 23مارچ کو بھی حاضری کی ہدایت دی گئی۔

About The Author