مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کی

کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے خاتون کی ویڈیو بناکر اسے ہراساں کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرین ٹاون کی رہائشی خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کیا۔

سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر وقار چوہان کے مطابق ملزموں کے خلاف ہراساں کرنے،دھمکی دینے اوربلیک میل کرنےکی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزموں کے قبضے سے برآمد موبائل فون سے فحش تصاویر، ویڈیوز اور بلیک میلنگ کے پیغامات ملے ہیں۔

سائبر کرائم ونگ کے مطابق دونوں ملزموں کا ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔

%d bloggers like this: