کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے خاتون کی ویڈیو بناکر اسے ہراساں کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرین ٹاون کی رہائشی خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کیا۔
سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر وقار چوہان کے مطابق ملزموں کے خلاف ہراساں کرنے،دھمکی دینے اوربلیک میل کرنےکی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزموں کے قبضے سے برآمد موبائل فون سے فحش تصاویر، ویڈیوز اور بلیک میلنگ کے پیغامات ملے ہیں۔
سائبر کرائم ونگ کے مطابق دونوں ملزموں کا ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،