دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسٹیٹ بینک کی جانب سے برآمدی شعبوں اور مینوفیکچرنگ صنعتوں کو سہولت دینے کے اقدامات کا اعلان

برآمدی سامان کی شپنگ کی دستاویزات کسی حد کے بغیر اپنے بیرونی خریداروں کو براہ راست بھجوانے کی اجازت دی ہے

اسٹیٹ بینک کی جانب سے برآمدی شعبوں اور مینوفیکچرنگ صنعتوں کو سہولت دینے کے اقدامات کا اعلان
برآمدی سامان کی شپنگ کی دستاویزات کسی حد کے بغیر اپنے بیرونی خریداروں کو براہ راست بھجوانے کی اجازت دی ہے۔۔

برآمد کنندگان کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ شعبوں کو مزید سہولت دینے کی کوششوں کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے برآمد کنندگان کو اپنے برآمدی سامان کی شپنگ کی دستاویزات کسی حد کے بغیر اپنے بیرونی خریداروں کو براہ راست بھجوانے کی اجازت دی ہے،

جو اس بات سے مشروط ہو گی کہ برآمدکنندگان کے برآمدی واجبات ایک فیصد سے کم ہوں اور وہ ایکسپورٹر گذشتہ تین برسوں میں کم از کم 5 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کر چکا ہو۔

اس سے پہلے برآمدکنندگان 1 لاکھ امریکی ڈالر تک یا دیگر کرنسیوں میں اس کے مساوی برآمدی سامان کے لیے اپنے بیرونی خریداروں کو اس کی دستاویزات براہ راست بھجوا سکتے تھے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو دی گئی وہ موجودہ حد، جس کے تحت بینک مینوفیکچرنگ اور صنعتی اداروں اور تجارتی درآمد کنندگان کی طرف سے خام مال،

فاضل پرزوں اور مشینری کی درآمد پر فی انوائس دس ہزار ڈالر، یا دوسری کرنسیوں میں اس کی مساوی رقم، کی پیشگی ادائیگی کرسکتے ہیں، بڑھاتے ہوئے 25 ہزار ڈالر کر دی ہے۔

یہ اقدامات ان سہولتوں کا تسلسل ہیں جو برآمدی نوعیت کی صنعتوں اور مینوفیکچرنگ کو کاروبار کرنے میں آسانی اور برآمدی نمو کے فروغ کے لیے دی جاتی رہی ہیں،

اور جو ملک کے اقتصادی حالات بہتر بنانے میں اپنا مزید کردار ادا کریں گی۔

About The Author