سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ایوی ایشن ڈویژن کو بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ہیلتھ ٹیسٹ سے استثنیٰ دینے کی ہدایت کی ۔ جس پر نیا ناٹم جاری کر دیا گیا ۔
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے سیکریٹری ایوی ایشن سے رابطہ میں کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ہیلتھ ٹیسٹ سے استثنی دیا جائے ۔
ارشد ملک کا کہنا تھا کہ برطانیہ، کینیڈا، اور یورپ سے پاکستان آنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو گا ۔
جس پر سی اے اے نے عارضی طور پر ہیلتھ کورونا وائرس کے ٹیسٹ سے مسافروں کو استثنی دے دیا ۔ سول ایوی ایشن نے ایئر مارشل کی درخواست پر نیا ناٹم جاری کردیا ہے
جس کے مطابق اکیس مارچ کی صبح 5 بجے یا اس پہلے نکلنے والی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ ٹیسٹ سے استثنی دیا گیا ہے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،