مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وائرس کے علاج کیلئے کوئی مناسب دواء کی تیاری کے شواہد سامنے نہیں آئے،عالمی ادارہ صحت ڈائریکٹر پالیتھا ماہی پالا

عالمی ادارہ صحت پاکستانیوں کے تحفظ کے لیے حکومت پاکستان کی ہرممکن مدد کررہا ہے

کورونا کی صورتحال پر عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں ڈائریکٹر پالیتھا ماہی پالا نے کہا ہے کہ

عالمی ادارہ صحت پاکستانیوں کے تحفظ کے لیے حکومت پاکستان کی ہرممکن مدد کررہا ہے۔ ویکسین کی تیاری سے متعلق کلینکل ٹرائلز جاری ہیں، انتظارکرنا ہوگا

اسلام آباد میں اپنی ٹیم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹرڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے دنیا میں کرونا وائرس سے متاثرین کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ

ایران میں کیسوں کی بڑی تعداد ہے ۔ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح اموات چار اعشاریہ اٹھارہ فیصد ہے۔

پاکستان میں اب تک چار سو اکسٹھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت حکومت پاکستان کو کیپیسٹی بلڈنگ، سرویلنس،

کوآرڈییشن میں معاونت فراہم کررہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت اس وائرس پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے۔ہمیں اس وبا سے متعلق عوام میں آگاہی دینے کی ضروت ہے۔

حکومت نے صورتحال کو سمجھا اور فوری کام کا آغازکیا عالمی ادارہ صحت حکومت کی ہرممکن مدد کررہا ہے۔۔

حکومت کو لگاتار لوگوں کو ٹریس کر کے ٹیسٹ جاری رکھنے چاہئیں۔ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے مزید بتایا کہ

اب تک اس وائرس کے علاج کیلئے کوئی مناسب دواء کی تیاری کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔ ویکسین کی تیاری سے متعلق کلینکل ٹرائلز جاری ہے ہمیں انتظارکرنا ہوگا۔

%d bloggers like this: