جنوری 12, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل: لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی سیمی فائنل راونڈ میں ان ایکشن ہوں گی

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راونڈ کے میچ سترہ مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو میں لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راونڈ میں جگہ بنالی ہے ۔

ملتان سلطانز کراچی کنگز اور پشاور زلمی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ راونڈ میں ان ایکشن ہوں گی۔

پہلے سیمی فائنل میچ میں میگا ایونٹ کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز اور پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود پشاور زلمی آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دوسرے ناک آوٹ میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا ٹا کرا ہو گا۔

سیمی فائنل راونڈ کی فاتح ٹیمیں اٹھارہ مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مد مقابل آئیں گی۔

About The Author