مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تفتان سے ڈیرہ غازی خان لائے جانے والے 42افراد کے نمونے حاصل کرلیے گئے

قرنطینہ میں مقیم زائرین کی اسکریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ نمونے آج ٹیسٹ کے لئے لاہور بھجوائے جائیں گے۔

ڈیرہ غازیخان: فوکل پرسن غازی یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر ڈاکٹر سعید احمد کے مطابق قرنطینہ میں مقیم تفتان سے آئے مزید تین مسافروں کو بخار اور نزلہ زکام ہونے پر طیب اردگان اسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرین میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

قرنطینہ سنٹر سے اسپتال منتقل ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

قرنطینہ سنٹر میں مقیم مسافروں کے نمونے حاصل کرنے کاعمل شروع کردیا گیا ہے-

ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کی موجودگی میں ٹیچنگ اسپتال کے ماہرڈاکٹروں پرمشمتل ٹیم نے آج 42 افراد کے سیمپل حاصل کیے ہیں جنہیں آج ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیجا جائے گا۔

%d bloggers like this: