مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: دنیا کے 157 ممالک وبا کی لپیٹ میں جبکہ 1 لاکھ انہتر ہزار سے زائد لوگ متاثر

اسپین میں وائرس سے292، برطانیہ میں35، نیدرلینڈ میں 20، فرانس میں127 جبکہ جاپان میں اب تک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس اب تک6 ہزار سے زائد جانیں نگل چکا ہے۔ امریکہ میں 4 ہزار کے قریب لوگ جان لیوا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ69 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

امریکا کی 4 ریاستوں میں ریسٹورنٹس ، کلبز مکمل بند کر دئیے گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں ضروری اشیا کی کوئی کمی نہیں ہوگیاور انھیں اشیا ضرورت ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 65 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کے لیے خود کو الگ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے بھی وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے ملک بھر میں 500 سے زائد افراد کے اجتماعوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جرمنی میں بھی جان لیوا وائرس نے پنجے گاڑنا شروع کر دئیے، ساڑھے5 ہزار سےزائد متاثرہ افراد کے بعد ہمسائیہ ممالک نے جرمنی کے ساتھ اپنی سرحدیں سیل کر دی ہیں ، ریسٹورنٹس، پارکس اور عواعمی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چین نے مہلک وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا۔ ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد کم ہوتے ہوئے 14 پر رہ گئی ہے جبکہ صرف سولہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7ہزار نو سو اٹھانوے تک پہنچ گئی ہے۔ایمرجنسی کے نفاذ کے باعث لوگ گھروں میں محصورہیں۔ شہروں میں کرفیو جیسے مناظر ہیں ۔

انتظامیہ نے لاک ڈاون میں لوگوں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرونز کی مدد لینا شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مہلک وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

سعودی عرب میں 15 نئے کیسسز کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارت میں اس وقت 98 افراد میں وائرس کی موجودگی پائی گئی جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

سعودی عرب اور یو اے ای میں تمام سینما گھر، پارکس اور جم بند جبکہ دبئی میں برج خلیفہ اور دبئی ایکوریم کو بھی سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کو سراہا گیا۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق ایسے تمام افراد جو 13 مارچ بعد وطن آئے ہیں وہ دو ہفتوں تک گھروں تک محدود رہیں۔

دوسری جانب سعودی آرامکو کی آمدن میں ڈیڑھ سو کھرب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث عالمی توانائی کی مارکیٹ پہلے سے ہی کمزور ہوچکی ہے

%d bloggers like this: