مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ: خیرپور میں واقع کوٹ ڈیجی کا قلعہ تعمیراتی فن کا لازوال شاہکار

ملکی اور غیرملکی سیاح یہاں آکرنہ صرف تاریخی مقام دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں بلکہ اسکی خوبصورتی کو سراہے بنا نہیں رہتے۔

سندھ کی دھرتی بے شمار ایسے خزانوں سے مالا مال ہے جو اس خطے کی شاہکار تہذیب اور شاندار ماضی کا پتا دیتے ہیں۔

سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع کوٹ ڈیجی کا قلعہ بھی شاندار ماضی کا عکاس ہے۔ ملکی اور غیرملکی سیاح یہاں آکر تاریخی مقام دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔

اپنے مخصوص طرز تعمیر کی وجہ سے یہ قلعہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس کا پہلا نام قلعہ احمد آباد تھا، بعد میں علاقے کی نسبت سے کوٹ ڈیجی کا قلعہ کہلایا جانے لگا۔

اس قلعے کی تعمیر میں پتھر اور اینٹوں کا استعمال کیا گیا۔

یہاں آنے والے ملکی اور غیرملکی سیاح اس کا طرز تعمیر دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔

اس شاہی قلعے کے نوادرات کو محفوظ رکھنے کے لیے میوزیم بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

%d bloggers like this: