آبادی کے لحاظ سے بڑے صوبہ پنجاب میں صرف تئیس ٹیچنگ اسپتال قائم ہیں،،، صوبے کے باسیوں کو اضلاع اور تحصیل سطح پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کتنے اسپتال اور ڈاکٹر موجود ہیں تفصیلات درج ذیل ہیں۔
پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کی تعداد شہریوں کے لیئے ناکافی، مجموعی طور پر صوبہ میں تئیس ٹیچنگ اسپتال ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتالوں کی تعداد چونتیس اور اٹھاسی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ہیں،، دیہاتوں میں رہائش پذیر ستر فیصد آبادی کے لئے صرف دو سو ترانوے رورل ہیلتھ سینٹرز قائم ہیں، مجموعی طور پر اسپتالوں میں چوبیس ہزار چھ سو تئیس بیڈز دستیاب ہیں
صوبے کی آبادی گیارہ کروڑ بارہ ہزار چار سو بیالیس نفوس پر مشتمل ہے، جبکہ تمام اسپتالوں میں ستاون ہزار آٹھ سو پچاس ڈاکٹرز فرائض سر انجام دے رہے ہیں، یوں انیس سو ایک افراد کیلئے ایک ڈاکٹر تعینات ہے،، امراض خواتین کیلئے سات ہزار چار سو چھ گائناکالوجسٹس،، بچوں کیلئے چھ ہزار سات سو ڈاکٹرز ہیں، جنرل فزیشن کی تعداد سولہ ہزار نو سو اور جنرل سرجنز گیارہ ہزار دو سو ہیں
ایک لاکھ بائیس ہزار پانچ سو سڑسٹھ پیرامیڈیکس خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہیں،، انتہائی حالت نازک میں لائے جانیوالے مریضوں کے لئے صوبہ بھر کے اسپتالوں میں صرف آٹھ سو سڑسٹھ وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں،
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب