نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زینب الرٹ بل کو زینب کے نام سے منسوب نہ کیا جائے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز

بل کی بعض شقوں پر تحفظات تھے ۔ کورونا وبائی مرض ہے اس سے بچاوَ تمام شہریوں کا فرض ہے ۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کہتے ہیں زینب الرٹ بل کو زینب کے نام سے منسوب کرنے سے خاندان پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔۔۔ ۔۔

بل کو زینب کے نام سے منسوب نہ کیا جائے۔۔۔ بل کی بعض شقوں پر تحفظات تھے ۔ کورونا وبائی مرض ہے اس سے بچاوَ تمام شہریوں کا فرض ہے ۔

چیئرمین قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔

بچوں کے ساتھ زیادتی ، زینب الرٹ بل ، عورت مارچ اورکورونا وائرس سے متعلق معاملات زیر غور آئے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے کہا بچوں سے جنسی تشدد کے روک تھام کیلئے خصوصی عدالتیں اورپولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں ۔

کہا زینب الرٹ بل کی بعض شقوں پر تحفظات تھے،

بل کو زینب کے نام سے موسوم نہ کیاجائے ۔۔ ایسا کرنے سے خاندان پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔۔۔

کونسل نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرکی ہدایت پرعمل کریں اورشہری سفرمحدود رکھیں ۔۔

کورونا وبائی مرض ہے اس سے بچاوَ تمام شہریوں کا فرض ہے

اسلامی نظریاتی کونسل نے شہید مقدس اوراق کو کیمیکل کے ذریعے تحلیل کرنے کودرست قرار دیا۔

About The Author