مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلگت بلتستان میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا; پاکستان میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی

حکام کے مطابق31 سالہ شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کا تعلق شگر کے علاقے سے ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ حکام کے مطابق31 سالہ شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کا تعلق شگر کے علاقے سے ہے۔

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3ہوگئی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کے مطابق ورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے 130 آئی سو لیشن رومز قائم کردیے گئے ہیں۔

%d bloggers like this: