مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت نے کوروناوائرس میڈیکل  ہیلتھ  ایمرجنسی نافذ کردی

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے کورونا وائرس میڈیکل ایمرجنسی   ڈیکلیئر کردی ہے ،میڈیکل ایمرجنسی کو سنجیدہ لیاجائے ۔۔

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج کابینہ اجلاس کے بعد دیگر وزراء کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ  کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، چین نے  کوروناوائرس  سے متعلق بہترین اقدامات کیے،پنجاب حکومت کوروناوائرس سے بچاوَ کے اقدامات  کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ اجلاس میں  کوروناوائرس   سے بچاوَ کے اقدامات پر غو ر کیاگیا،کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے کورونا وائرس میڈیکل ایمرجنسی   ڈیکلیئر کردی ہے ،میڈیکل ایمرجنسی کو سنجیدہ لیاجائے ۔۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جنوبی پنجاب  صوبے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہواوزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب  کےمسائل  حل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ۔

وزیراطلاعات  پنجاب نے کہا وزیراعلیٰ   عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے لیے بجٹ  کی بات کی۔

%d bloggers like this: