دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ویمن ڈے کی مناسبت سےلیثر لیگز ویمن ڈے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد؛ ،آغا خان ویمن ایف سی نے ٹائٹل جیت لیا

ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں منعقد کیے گئے ایونٹ میں جملہ 8ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں 4,4کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا۔

ویمن ڈے کی مناسبت سےخواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے لیثر لیگز ویمن ڈے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین فٹبالرز نے بھر پور شرکت کی۔

ڈریم ورلڈ ریزورٹ میں منعقد کیے گئے ایونٹ میں جملہ 8ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں 4,4کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا۔

ٹورنامنٹ کےفائنل میں آغا خان ویمن ایف سی آغا خان گرلز فٹبال اکیڈمی کو2-1 سے ہراکرٹائٹل اپنے نام کیا۔

گروپ ’اے‘ سے آغا خان گرلز فٹبال اکیڈمی اور گروپ ’بی‘ سے آغا خان ویمن ایف سی نے بحیثیت گروپ لیڈر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی۔ جہاں آغا خان ویمن ایف سی نے مہناز شاہ اور علیزہ کے ایک ایک گول کی بدولت 1-2گول سے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔

اے کے جی ویمن ایف سی سے تعلق رکھنے والی مہناز شاہ کو ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔انہوں ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل پیش کیا۔

اس موقع پر خواتین کی بڑی تعدا د ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے موجود تھیں۔

خواتین پلیئرز کی حوصلہ افزائی کے لیےپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ایمان انور، رمین شمیم، جوریہ رؤف اور کائنات امتیاز بھی شریک ہوئیں۔

About The Author