مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب اسمبلی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل کثرت رائے سےمنظورکر لیا

اپوزیشن کا کہنا ہے ایم ٹی ائی بل میں بورڈ کے پاس اتنے زیادہ اختیارات دینے سے اسپتالوں کو چلانا مشکل ہوجائے گا۔

لاہور: پنجاب اسمبلی نے ایم ٹی آئی بل2020 کثریت رائے سے منظور کرلیا۔

بل کے خلاف اپوزیشن کی تمام تحریکیں مسترد کی گئیں۔ ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف ایم ٹی ائی بل کے خلاف کئی روز سے احتجاج کرتے رہے، مذاکرات کے کئی ادوار بھی چلے لیکن سب ناکام رہے۔

بل کے تحت اسپتالوں کو چلانے کے لیے بورڈ تشکیل دیا جائیگا۔ ہراسپتال کا ایک بورڈ اور چیرمین ہوگا جس کے پاس ہسپتال کے ڈین، ڈائریکٹراسپتال، ڈائریکٹرنرسنگ اور ڈائریکٹرفنانس کو تین سال کے لیے تعینات اور برطرف کرنے کا اختیار ہوگا۔

اپوزیشن کا کہنا ہے ایم ٹی ائی بل میں بورڈ کے پاس اتنے زیادہ اختیارات دینے سے اسپتالوں کو چلانا مشکل ہوجائے گا۔

اجلاس میں پاک ائر فورس کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر فاتحہ خوانی اور شہید کے خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر نے اسمبلی کی کاروائی جمعرات کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردی۔

%d bloggers like this: