صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے ہریپور میں صوبہ ہزارہ کنونشن کا انعقاد
صوبہ ہزارہ کا قیام عوام کا آئینی حق ہے سنیٹرطلحہ محمود۔سابق ایم این ایے بابر نواز اور سابق وزیر۔مزہبی امورسردارمحمد یوسف اور آمنہ سردارکاخطاب
اہل ہزارہ عرصہ سے الگ صوبہ کے حصول کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں تمام سیاسی جماعتیں بھی ہزارہ صوبہ کے قیام کیلئے متفق ہیں ۔ایک کروڑ ہزارے وال اپنا حق لینے کے لیے میدان عمل میں آ گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارسینیٹر طلحہ محمود اور سردار محمد یوسف نے ہری پور میں ایک بڑے صوبہ ہزارہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا
کنونشن سے صوبہ ہزرہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے اپنا مقدمہ بیک وقت ایوان کے اندر اور باہر پیش کر دیا ہے۔
صوبہ ہزارہ کا بل سینٹ میں سینیٹر طلحہ محمود نے جمع کر دیا ہے۔12 اپریل کو ہزارہ کے عوام ایبٹ آباد میں شہداء ہزارہ کو ایک پلیٹ فارم سے تاریخی خراج تحسین پیش کریں گے
سابق وفاقی وزیر سرادر محمد یوسف نے کہا سینیٹر طلحہ محمود مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے ہزارہ صوبہ کا بھرپور کنونشن کرایا۔
اور اس تحریک کو پھر زندہ کر دیا۔انھوں نے کہا کہ تحریک اب شروع ہے۔یہ عوام کے حقوق کی تحریک ہے۔اور یہ تحریک شہداء کے خون کی امانت ہے
اس موقع پر سابق ایم این اے بابر نواز نے کہا کہ ہری پور میں سب سے زیادہ شرح خواندگی ہونے کے باوجود ہمارا حق ہمیں نہیں مل رہا.۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ ، سابق ایم این اے بابر نواز،سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن، سابق ایم پی اے سردار ظہور احمد،
سابق ایم پی اے آمنہ سردار۔ ہزارہ عوامی اتحاد کے جاوید جدون، جماعت اسلامی کے اقبال غزن اور دیگر نے خطاب کیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،