دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر توقیر شاہ کو چارج سنبھالتے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا

انہیں حال ہی میں سیکرٹری صحت تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو سیکرٹری صحت کا چارج دے دیا گیا ہے

اسلام آباد: سیکرٹری صحت ڈاکٹر توقیر شاہ کو چارج سنبھالتے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ انہیں حال ہی میں سیکرٹری صحت تعینات کیا گیا تھا۔

ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو سیکرٹری صحت کا چارج دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر تنویر احمد قریشی ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

ڈاکٹر توقیر شاہ بھی ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں اور وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت شہبازشریف کے سیکرٹری تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر توقیر شاہ کی تعیناتی پر حکومت کو سخت ردِعمل کا سامنا تھا،

توقیر شاہ کی تعیناتی پرطاہرالقادری نے بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے حلقوں نے بھی تحفظات ظاہر کیے تھے۔

About The Author