مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آلراؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020سے باہر

کراچی کنگز نے ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

لاہور: کراچی کنگز نے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار عامر یامین کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

انجری کا شکار29 سالہ عامر یامین(گولڈ) کے ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں آلراؤنڈر عامر یامین نے کراچی کنگز کی جانب سے تین میچوں میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم اس دوران وہ کسی بھی میچ میں بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔

متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے32 سالہ وقاص مقصود کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

سلور کٹیگری میں شامل وقاص مقصود اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔انہوں نے ایونٹ میں 2 میچز کھیلے تھے۔

%d bloggers like this: