مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے قومی اسمبلی میں بل جلد پیش کیا جائیگا، شاہ محمود

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرینگے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے قومی اسمبلی میں بل جلد پیش کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرینگے۔ بل قومی اسمبلی میں پیش کرینگے ۔ دوسری جماعتوں کو بھی اس ضمن میں اعتماد میں لیا جائیگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئے پہلے مرحلے میں 35فیصد بجٹ پنجاب سے مختص کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے ساڑھے تین ارب روپے مختص کئے جائئینگے۔ اور اس کے لئے ساڑھے تیرہ سو اضافی اسامیاں بھی درکار ہونگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ تعینات کردیا جائیگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک دفتر بہاول پور اور ایک کا دفتر ملتان میں قائم کیا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جنوبی پنجاب صوبے کا دارالحکومت کہاں بنے گا اسکا حتمی فیصلہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے کے بعد این ایف سی میں بھی حصہ ملے گا اور وفاق میں سینیٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے الگ سے سیٹیں مختص کی جائیںگی ۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی پنجاب کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر خان ترین، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر مملکت شبیر علی قریشی، سید فخر امام، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزرا، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔

%d bloggers like this: