رانا ثناءاللہ نے منشیات برآمدگی کیس میں شامل تفتیش افراد کے بیانات کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی، عدالت نے اے این ایف سے جواب طلب کر لیا،، لیگی رہنما کہتے ہیں خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں،،،
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،، صدر مسلم لیگ ن پنجاب پیش ہوئے
دوران سماعت سابق وزیر کے وکیل نے فرد جرم عائد کرنے پر اعتراض کیا اور ایک نئی درخواست دائر کی،، جس میں کہا گیا کہ
اے این ایف نے پچاس لوگوں سے تفتیش کی، ان کے بیانات کا ریکارڈ فراہم کیا جائے،، پراسکیوشن نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ
یہ صرف تاخیری حربہ ہے،، عدالت نے سماعت اٹھائیس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست پر اینٹی نارکوٹکس کو نوٹس جاری کر دیا
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے دو ہزار بیس کو مڈٹرم الیشن کا سال قرار دیا اور یہ بھی بتایا کہ شہباز شریف رواں ماہ کے آخر تک واپس آ جائیں گے
رانا ثناءاللہ نے عورت مارچ کے شرکاء کو سلوگن بدلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا اسلام نے خواتین کو حقوق دیے ہیں
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،