خیبر پختونخوا کی8 یونیورسٹیزمیں اعلی سطح پر تقرری اور تبادلے ،گورنر شاہ فرمان کی ہدایات پر نئے وائس چانسلرز کی تقرری اور تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
خیبر پختو نخوا کی جامعات میں نئے وائس چانسلرز کی تقرری کے اعلامیے جاری کر دئیے گئے جسکے مطابق پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے وائس چانسلر مقرر ،
انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ کاظمی ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر ،جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی خوشحال خان خٹک کو یونیورسٹی کرک کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا ،
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ایبٹ آباد میں ڈاکٹر طاہر علی خان بطور وائس چانسلر اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک یو ای ٹی مردان میں وائس چانسلر مقرر کئے گئے ہیں ،
ڈاکٹر جمیل احمد ہزارہ یونیورسٹی میں ڈاکٹر اورنگزیب لکی مروت یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر خدمات انجام دیں گے ۔
ورچوئل یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹر مسرور الہی بابر ڈی آئی خان زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات مقرر ہوئے ہیں مراسلے کے مطابق وائس چانسلرز کی تعیناتی کی مدت تین سال کے لئے ہوگی ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،