مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا کی8 یونیورسٹیزمیں اعلی سطح پر تقرری اور تبادلے

گورنر شاہ فرمان کی ہدایات پر نئے وائس چانسلرز کی تقرری اور تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

خیبر پختونخوا کی8 یونیورسٹیزمیں اعلی سطح پر تقرری اور تبادلے ،گورنر شاہ فرمان کی ہدایات پر نئے وائس چانسلرز کی تقرری اور تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

خیبر پختو نخوا کی جامعات میں نئے وائس چانسلرز کی تقرری کے اعلامیے جاری کر دئیے گئے جسکے مطابق پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے وائس چانسلر مقرر ،

انسٹیٹوٹ آف پبلک ہیلتھ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ کاظمی ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر ،جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی خوشحال خان خٹک کو یونیورسٹی کرک کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا ،

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ایبٹ آباد میں ڈاکٹر طاہر علی خان بطور وائس چانسلر اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک یو ای ٹی مردان میں وائس چانسلر مقرر کئے گئے ہیں ،

ڈاکٹر جمیل احمد ہزارہ یونیورسٹی میں ڈاکٹر اورنگزیب لکی مروت یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر خدمات انجام دیں گے ۔

ورچوئل یونیورسٹی لاہور کے ڈاکٹر مسرور الہی بابر ڈی آئی خان زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات مقرر ہوئے ہیں مراسلے کے مطابق وائس چانسلرز کی تعیناتی کی مدت تین سال کے لئے ہوگی ۔

%d bloggers like this: