دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں نویں اور دسویں کے امتحانات سولہ مارچ سے ہی ہوں گے، سعید غنی

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم،کالجز،بورڈز،یونیورسٹرزاورمحکمہ تعلیم کےافسر شریک ہوئے۔ا جلاس میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کاکہنا ہے کہ تیرہ مارچ کو اسکول کھل جائیں گے۔ نویں اور دسویں کے امتحانات سولہ مارچ سے ہی ہوں گے۔ آئندہ سال سے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع اور گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے تیس جولائی تک ہوں گی۔

وزیرتعلیم سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سعید غنی نے کہا کہ اسکول تیرہ مارچ کو کھل جائیں گے۔ نویں اور دسویں کے امتحانات سولہ مارچ کو ہی ہوں گے۔

تمام اسکول اپنے ایڈمٹ کارڈز بورڈ سے وصول کرکے اپنے طلبہ کو ایڈمٹ کارڈز کی فراہمی کا فوری آغاز کردیں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع اور مارچ میں اختتام پذیر ہوگا۔وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ آئندہ سال موسم گرم کی چھٹیاں یکم جون سے تیس جولائی تک ہی ہوا کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان کو جواز بنا کر چھٹیاں اب آگے پیچھے نہیں ہونی چاہیں۔اس سال موسم گرما کی تعطیلات کے مطابق بیس مئی سے بیس جولائی تک ہی ہوں گی۔

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم،کالجز،بورڈز،یونیورسٹرزاورمحکمہ تعلیم کےافسر شریک ہوئے۔ا جلاس میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری بھی دی گئی۔

About The Author