دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس: مقبوضہ جموں و کشمیرمیں تمام اسکولوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

7 مارچ 2020

سرینگر:
مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس پھیلنے کے سبب انتظامیہ نے جموں اور سامبا میں جماعت 5 تک کے تمام اسکولوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے پلاننگ سکریٹری روہت کنسل نے اس کی معلومات ٹویٹ کے ذریعہ دی۔

اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک جموں میں کورونا وائرس کے دومشتبہ کیسز پرائمری مرحلے پر مثبت پائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

About The Author