اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سری نگر میں آتشزدگی سے ایک ہی گھر کے تین افراد ہلاک

زندہ جلنے والوں میں تین سالہ بچی بھی شامل

سرینگر:07 مارچ 2020

سری نگر کے خانیار علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کے دوران آگ لگنے سے ایک ہی گھر کے تین لوگ زندہ جل گئے۔ جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔

تفصیلات  کے مطابق رات کے دوران خانیار کے شیشگری محلے میں جاوید احمد نامی کے گھر میں آگ لگ گئی جس کی زد میں مذکورہ خاندان کے تین افراد زندہ جل گئے جن میں جاوید احمد، ان کی بیوی صوفیہ اور ان کی تین سالہ بچی حفصہ شامل ہیں-

پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے اورآگ لگنے کی اصل وجہ اور مزید تحقیق شروع کردی ہے-

پولیس نے مرنے والےنتینوں  افراد کی لاشیں برآمد شناخت کر کےمزید تحقیق شروع کر دی ہے۔

%d bloggers like this: