مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان تجارت اور سیاحت کے لئے بہترین ملک ہے؛ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کریسٹین ٹرنر

دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو دوگنا دیکھنا چاہتاہوں

7مارچ 2020

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کریسٹین ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان تجارت اور سیاحت کے لئے بہترین ملک ہے میں اپنی تعیناتی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو دوگنا دیکھنا چاہتاہوں۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کریسٹین ٹرنر کے اعزاز میں مانچسٹر میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران کے قریبی دوستوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ، اراکین برطانوی پارلیمنٹ اور برطانوی نژاد پاکستانی کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔

تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹرنر کا کہنا تھا کہ وہ خصوصی طور پر پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتوں کے لئے آئے ہیں۔ جس میں وہ دو طرفہ تجارت اور سیاحت سمیت دیگر امور پر کمیونٹی سے بات کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئندہ ہے۔

برطانیہ کے پندرہ کھلاڑی پی ایس ایل میں حصہ لے رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی انگلش کرکٹ ٹیم بھی یہاں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مئیر مانچسٹر اینڈ برنہم اگلے سال ایک وفد کے ہمراہ پاکستان آ رہے ہیں

%d bloggers like this: