مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ آثار قدیمہ نے سو پرانے درختوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مہم کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا محکمہ آثار قدیمہ صوبے میں سو سال سے قدیم درختوں کے تحفظ کے لئے سرگرم ہوگئی

خیبر پختو نخوا محکمہ آثار قدیمہ نے سو پرانے درختوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مہم کا اعلان کردیا گیا مہم کا آغاز چترال سے کردیا گیا ہے

خیبر پختونخوا محکمہ آثار قدیمہ صوبے میں سو سال سے قدیم درختوں کے تحفظ کے لئے سرگرم ہوگئی ، درختوں کو محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز ضلع چترال سے کر دیا گیا ،

جہاں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درختوں پر اشتہار لگانے یا کیل ٹھوکنے پر پابندی ، عائد کر دی گیی ہے

خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑسکتی ہے ، انچارج چترال میوزیم سید گل کے مطابق ایک صدی پرانے درختوں کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے،

چاہتے ہیں ہمارے درخت خوبصورت اور محفوظ نظر آئیں ،محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق چترال سےآغاز کی جانے والی مہم کا دائرہ کار پورے صوبے میں بڑھایا جائے گا ۔

%d bloggers like this: