نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کا شمار جنوبی ایشیا میں سب سے کم انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے

اس سال انڈیکس میں پہلے نمبر پر سویڈن ہے، نیوزی لینڈ دوسرے اور امریکہ تیسرے نمبر پر رہا

ٹیکنالوجی کے جدید دور میں بھی پاکستان انٹرنیٹ کے استعمال میں بہت پیچھے ہے۔

اکانوسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق انکلیوزو انٹرنیٹ انڈیکس 2020 میں سو ممالک کی فہرست میں پاکستان 76ویں نمبر پر ہے۔

جنوبی ایشائی ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان بندی 26 میں سے 24 نمبر پر ہے ۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی سالانہ رپورٹ کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 100 ممالک میں پاکستان کی رینکنگ 76 ہے۔

رینکنگ میں جن 4 چیزوں پر غور کیا جاتا ہے ان میں دستیابی ، قیمت ، مطابقت اور تیاری شامل ہے۔ان تمام شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی ناقص رہی ۔

ای آئی یو کے مطابق 2020 میں پاکستان عالمی انٹرنیٹ انڈیکس ممالک میں آخری حصے میں آیا

جنوبی ایشیائی ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان بھی بہت پیچھے رہا، بنگلہ دیش 70 ویں، سری لنکا 56 ویں اور بھارت 46 ویں نمبر پر آیا ہے

اس سال انڈیکس میں پہلے نمبر پر سویڈن ہے، نیوزی لینڈ دوسرے اور امریکہ تیسرے نمبر پر رہا۔ عالمی انٹرنیٹ رینکنگ میں برانڈی بدترین سویں پوزیشن کے ساتھ سب سے آخر میں ہے۔

فیس بک کے مطابق دنیا میں 3 ارب 50 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی ہی نہیں ۔

موبائل ڈیٹا کم آمدنی والے افراد کے لیے گیم چینجر تھا تاہم پھر بھی اس کی رسائی بہت مہنگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے میں انٹرنیٹ تک کم رسائی کے امکانات 13 فیصد کم ہیں۔

About The Author