دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان سے منسلک پاک ایران تفتان بارڈر آج گیارویں روز بھی بند

جبکہ زائرین اور پاکستانی باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے

کوئٹہ:

ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد بلوچستان سے منسلک پاک ایران تفتان بارڈر آج گیارویں روز بھی بند رہا۔ پاک ایران اور پاک افغان دو طرفہ تجارت مکمل طور پر معطل ہے

جبکہ زائرین اور پاکستانی باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران تفتان باڈر سے مزید 4 سو زائرین پاکستان میں داخل ہوئے، تمام زائرین بارڈر کے بجائے دیگر راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے

جنھیں سیکیورٹی فورسز نے پکڑ کر ایف آئی اے کے حوالے کیا، ان افراد کی امیگریشن اور سکریننگ کا کام جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان ہاوس اور قرنطائن میں اب دو ہزار 8 سو کے قریب خواتین بچے اور بوڑھے افراد مقیم ہیں جنھیں خیمے،

کمبل، ماسکس، خوراک سمیت ہر سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ تمام زائرین کی ہر 48 گھنٹوں کے بعد سکرینگ کی جا رہی ہے۔

About The Author