اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ازخود نوٹس پر چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد کو کل طلب کرلیا۔
عدالت نے اسلام آباد کو آلودگی سے پاک کرنے کا روڈ میپ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا
اسلام آباد میں ماربل انڈسٹری لوگوں کو بیمار کر رہی ہے، سی ڈی اے سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانتا، سی ڈی اے کو معلوم نہیں کس چیز سے کھیل رہا ہے،
عدالت ایک حکم جاری کرے تو سی ڈی اے بند، ملازمین فارغ ہو جائیں گے، چیئرمین سی ڈی اے، میئر، ڈی جی ماحولیات مل کر حل نکالیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،