ریل سے سفر کرنے والوں کے لئے خوشخبری۔ اکیس ٹرینوں کی بزس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاسز کے کرایوں پر نو مارچ سے پچیس فیصد تک رعایت ملے گی۔
پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں چلنے والی اکیس مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔کمی کا اطلاق ٹرینوں کی صرف بزنس اور اے سی اسٹنڈرڈ کلاسز میں نو مارچ سے ہوگا۔
مسافر ٹرینوں میں اے سی بزنس اور اے سی سلیپر کے ایک طرفہ ٹکٹ پر دس فیصد ،،جبکہ دو طرفہ ٹکٹ پر پچیس فیصد رعایت دی جائےگی۔
کرایوں میں کمی صرف ایڈوانس بکنگ پر حاصل ہوگی۔ کرایوں میں کمی عوام ایکسپریس، ملتان ایکسپریس،رحمان بابا کراچی،
بزنس، شالیمار ،شاہ حسین اور قراقرم ایکسپریس میں حاصل ہوگی۔ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ،گرین لائن ،موسی پاکس،مہران،
فیصل آباد، فیصل ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس پر بھی رعایت ملے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،