مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ محمد راشد کا ایک اور کارنامہ

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈکی انتظامیہ کی تصدیق کے بعد ماسٹر محمد راشد کے ورلڈریکارڈ کی تعداد44 ہوگئی،

پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ محمد راشد کا ایک اور کارنامہ،، ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکڑ کر ایک گھنٹے میں چوبیس ہزار سے زیادہ مکے مار کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا،،

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈکی انتظامیہ کی تصدیق کے بعد ماسٹر محمد راشد کے ورلڈریکارڈ کی تعداد44 ہوگئی،، راشد پاکستان کے لیے مزید ورلڈریکار ڈز بنانےکرنے کا عزم رکھتے ہیں،

پاکستان میں اس وقت ہر طرف ایچ بی ایل پی ایس ایل کا زور ہے،، اس دوران پاکستانی مارش آرٹس ایکسپرٹ محمد راشد کے44 ویں ورلڈریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈکی انتظامیہ نکی جانب سے جاری کردی گئی،،جو محمد راشد کے ساتھ تمام پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے۔۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈکی انتظامیہ نے ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی،، راشد نے 1 گھنٹے میں ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکر کر 18000 کے مقابلے میں 24 ہزار748 مرتبہ ٹارگٹ پر مکے برسائے،

اس طرح محمد راشد کا انفرادی طور پر یہ 44 واں ورلڈریکارڈ تھا ،، جبکہ پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کے منظور شدہ ریکارڈ کی تعداد 58 ہو گئی،

پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس نا صرف پاکستان بلکے پوری دنیا کی واحد اکیڈمی ہے جس نے ماشل آرٹس میں 50 ریکارڈ مکمل کئے،

راشد نسیم نے ماشل آرٹس کی ہر کیٹیگری میں ریکارڈ پاکستان کے نام کئے ہیں۔۔انہوں نے اپنا پہلا ریکارڈ 3مارچ 2013 میں بنایا تھا۔۔

%d bloggers like this: