دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعید غنی اورفردوس شمیم نقوی کےخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کریگا

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 6 مارچ کو پی پی وزیرسعید غنی اورپی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کےخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پرسماعت ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کریگا، کراچی میں جاری تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن کےدوران پی پی وزیرسعید غنی نے بیان دیا تھا کہ

وہ وزارت چھوڑ دیں گے لیکن تجاوزات کےخلاف کارروائی نہیں کریں گے اورنہ ہی کرنےدیں گے، سعید غنی نے چنیسرگوٹھ پرقائم تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مداخلت کرتےہوئےسرکلر ریلوے کے 5 کلو میٹرٹریک کو تجاوزات سے پاک کرنے سے روکنےکی کوشش کی تھی

جس پرانکےخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی تھی، درخواست پرسماعت 6 مارچ کو ہوگی،

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کےخلاف بھی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت 6 مارچ کو ہوگی، فردوس شمیم نےالہ دین پارک سےمتصل رائل پارک ریزیڈنسی میں آپریشن کو متاثرکرنےکےساتھ کام روکنےکی کوشش کی تھی، دونوں فریقین کےنام ای سی ایل میں ڈالنےسےمتعلق بھی درخواست دائرہیں۔

About The Author