جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخل طلبا سے دوبارہ چوائسز مانگنے پر طلباء و طالبات کا احتجاج

طالبعلموں نےالزام عائد کیا ہے کہ کچھ با اثر طلباء کو نوازنے کیلئے یو ایچ ایس اور پنجاب حکومت نے پرانے داخلوں کو کالعدم قرار دیا

لاہور

میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخل طلبا سے دوبارہ چوائسز مانگنے پر طلباء و طالبات نے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ،،، طالبعلموں نےالزام عائد کیا ہے کہ کچھ با اثر طلباء کو نوازنے کیلئے یو ایچ ایس اور پنجاب حکومت نے پرانے داخلوں کو کالعدم قرار دیا ،،،

پنجاب حکومت نے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخل طلبا سے دوبارہ چوائسز مانگ لیں

نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طلباء و طالبات کا یو ایچ ایس کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے

احتجاجی طلبہ کا کہنا ہے کہ کچھ با اثر طلباء کو نوازنے کیلئے یو ایچ ایس اور پنجاب گورنمنٹ نے پرانے داخلوں کو کالعدم قرار دیا ہے.

ہماری کلاسس تین ماہ سی جاری ہے اور ہم تقریباً آدھا سلیبس بھی ختم کر چکے ہیں. احتجاجی طلباء

کچھ با اثر لوگوں کے بچوں کو دیگر اضلاع کے کالجز سے لاہور کے کالجز میں لانے کے لیے تمام بچوں سے کالج کی چوائس دوبارہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا،طلباء

نجی میڈیکل کالج میں پڑھنے والے ساڑھے 3 ہزار طلبہ میں تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے اور مستقبل داو پر لگ گیا ہے. احتجاجی مظاہرین

طلبہ تین ماہ سے کلاسز لے رہے ہیں اور اب دوبارہ چوائسز مانگ لی گئیں.

ہمارے تین ماہ پنجاب گورنمنٹ نے ضائع کر دئیے ہیں.احتجاجی طلبہ

نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے ہاسٹل میں رہنے والوں کی فیس واپس نہیں ہو گی. احتجاجی طلباء

یو ایچ ایس انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرین کو مذاکرات کیلئے یونیورسٹی کے اندر بلا لیا.

یو ایچ ایس اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے طلباء کے درمیان مذاکرات جاری ہیں

مذاکرات یو ایچ ایس کے آڈیٹوریم رجسٹرار یو ایچ ایس ڈاکٹر اسد، ٹیم لیڈر ایڈمیشن سیل ڈاکٹر اللہ رکھا، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز محمد عاطف کر رہے ہیں۔

%d bloggers like this: